ایف آئی اے گوجرانوالہ نے منڈی بہاالدین اور شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ملزمان سے ایف آئی اے تھانے میں تحقیقات جاری ہیں۔
لیبیا کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے گوجرانوالہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، منڈی بہاالدین اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ملزمان سے تھانہ ایف آئی اے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخرعدیل نے بتایا کہ ملزمان زمینی راستے سے غیرقانونی طور پر شہریوں کو یورپ بھیجتے تھے۔