• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ،سائل کو فریقین کی فہرست میں پیمرا کو حذف کرنیکا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران سائل کو فریقین کی فہرست میں ترمیم کر کے پیمرا کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے ،دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار عدنان اقبال سے کہا کہ توہین عدالت کا الزام سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی پر ہے ، آپ نے پیمرا کو کیوں فریق بنایا ہے؟ توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں ، درخواست گزار اگر چاہتا ہے کہ پیمرا کو ہدایت جاری کی جائے تو نئی رٹ پٹیشن دائر کرے۔ فاضل جسٹس نے درخواست گزار کو فریقین کی فہرست میں ترمیم کر کے پیمرا کو بطور فریق حذف کرنے اور صرف متعلقہ افراد کے نام لسٹ میں رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین