• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 122موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 122موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے کوئٹہ میں امن وامان کے پیش نظر 3 فروری سے 13 فروری تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد پولیس اور ایف سی نے ڈبل سواری کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا سٹی پولیس نے 15، سول لائن نے 10، کینٹ نے 7، بجلی روڈ نے 2، جناح ٹاؤن نے 9، گوالمنڈی نے 4،انڈسٹریل ایریااور صدر پولیس تھانے میں 3،3، بروری تھانے میں 12، خروٹ آباد تھانے میں 20،ائیرپورٹ پولیس تھانے میں 3،کچلاک پولیس تھانے میں 4، نیو کچلاک پولیس تھانے میں 5، شالکوٹ پولیس تھانے میں 5، نیو سریاب روڈ پولیس تھانے میں 10اورخالق شہید نوسی منڈی پولیس تھانے میں 10موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔
تازہ ترین