• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے سینکڑوں اساتذہ اپ گریڈیشن کی اپ ڈیٹ پے سلپ سے محروم

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) ضلع راولپنڈی کے سینکڑوں اساتذہ کو اپ گریڈیشن کی اپ ڈیٹ پے سلپ نہ مل سکیں ۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی کی غفلت کے سبب ضلع راولپنڈی کے سینکڑوں مردوخواتین سینئر اور ریگولر پی ایس ٹی ۔ ایس ایس ٹی ۔ ای ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے باوجود جنوری2018کی پے سلپ اپ ڈیٹ نہ ہو سکیں ۔ ضلع راولپنڈی میں 15ہزار سے زیادہ مرد و خواتین اساتذہ مختلف سکولوں میں تعینات ہیں جن میں سے 3ہزار کے قریب اساتذہ کو اپ ڈیٹ پے سلپ نہ مل سکیں۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی گئی تھی جس کے تحت یکم جنوری 2018سے اس پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی تھی ۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے اساتذہ تنظیموں کے احتجاج پر تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفاتر کو حکم جاری کیا تھا کہ اساتذہ کی جنوری کی پے سلپ خور کار طریقہ سے اپ ڈیٹ کی جائے اس کے باوجود اساتذہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین