• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی 2010 سے زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نمائندہ جنگ) پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی 2010 سے زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ، پاکستان تحریک انقلاب تنظیم کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ سابق صدر جنرل( ر ) پرویز مشرف نے آئین کو پامال کرکے بغاوت کے مرتکب ہوئے،ان کیخلاف بغاوت کے مقدمے کے انداراج کے لیے درخواستیں 2010 سے ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں لیکن 7 برس سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، زیر سماعت درخواست پر کارروائی کیلئے فل بنچ بھی تشکیل دیا گیالیکن کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی لہذا پرویز مشرف کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی 2010 سے زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کا حکم دیا ۔
تازہ ترین