اسلام آباد( نمائندہ جنگ) اسحق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا ءآج جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونگے۔ قانونی ماہرین کاکہنا ہے کہ واجد ضیاء کا بیان اسحق ڈار کے خلاف اہم موڑ ہوگا۔ واجد ضیاء کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کو غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کی استدعا کی گئی ہے نیب لاہور نے اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کوخصوصی خط لکھا ہے کہ گواہ کی احتساب عدالت میں آمدورفت کے سلسلے میں بھی خصوصی حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔