• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

Weapon Found During Search Operation In Different Area Of Quetta

کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 470 گھروں کی تلاشی لی گئی، آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کواری روڈ اختر محمد روڈ، جان محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 131 موٹر سائیکل سواروں، 89 گاڑیوں، 63 رکشوںاور 211 دکانوں و گوداموں کی تلاشی لی گئی۔

پولیس اور ایف سی کے مشترکہ آپریشن میں دو عدد 30 بور پستول بمع 2 میگزین اور 7راؤنڈز برآمد کئے گئے ،جن کے لائسنسختم ہو چکے ہیںجبکہ اس کے علاوہ ایک عدد پستول 9 ایم ایم اور 38راؤنڈز بھی برآمد کیےگئے۔

کوئٹہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 205 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارووائی عمل میں لاتے ہوئے ان موٹرسائیکلوں کے چالان کردئیے۔

تازہ ترین