لاہور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف مافیا عدالت کے خلاف جو زبان استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف ہم سپر یم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ʼ عابد باکسر نے شہباز شر یف کے کہنے پر ماروائے عدالت قتل کیے‘ اس معاملے پر بھی عدالت جائیں گے‘ اسحاق ڈار کو سینیٹ ٹکٹ کے اجرا سے لگتا ہے کہ حکمران مجرموں کی سینیٹ بنانا چاہتے ہیں‘اسحاق ڈارکو وطن واپسی پر گرفتارکرکے جیل میں ڈالا جائے ‘نواز شریف کو چیلنج ہےوہ ملک کے کسی بھی کونے میں اپنا جلسہ منعقد کریں ‘دوسرے دن اسی مقام پر ان سے دوگنابڑا جلسہ منعقد کر کے دکھاؤں گا‘مشال پر توہین رسالت کاجھوٹا الزام لگایا گیا‘کچھ سیاسی جماعتیں مجرموں کو ہیرو بنا رہی ہیں ‘وہ کیاجنگل کا قانون لانا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو لاہور ایئر پورٹ پر عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ طاقتور ،لوٹ مار اور جرم کرکے قانون سے اوپر بیٹھنے والوں کو قانون کے دائرے میں لے کر آرہی ہے‘ ʼ سپریم کورٹ پرجس طرح حملے کئے جارہے ہیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہے‘ ʼ سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،قوم آپ کے ساتھ ہے ‘ قوم ان حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے ‘عمران خان کے مطابق عابدباکسرنے یہ بھی کہاہے کہ جب تک ہمیں اوپر سے اجازت یا حکم نہ ملے تو ہم قتل نہیں کرتے ۔