لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی بے حرمتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے اور قوانین میں تبدیلی کیلئے درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ نرم سزاوں سے واقعات کا تدارک نہیں ہوسکا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کہ بچوں کی بے حرمتی کے ملزموں کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے۔ لہذا کڑی سزا کیلئے قانون میں تبدیلی کی جائے اور سر عام پھانسی کیلئے قانون بنایا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 13 فروری کو ہوگی۔