ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ملتان کے 24 ہسپتالوں میں 6روزہ ہیلتھ ویک منانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤظفرعباس ہوں گے۔ہیلتھ ویک کے دوران ان ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے،جن میں ہیپاٹائٹس بی ، سی ،ٹی بی کے ٹیسٹ اور مفت ویکسین بھی کی جائے گی ،15 سے 49 سال تک کی عورتوں اور حاملہ خواتین کا مفت معائنہ ،مفت الڑاساؤنڈ ، بچوں اور عورتوں کی مفت ویکسین بھی کی جائے گی۔