• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں چوتھا ایم آر سی کورس مکمل

راولپنڈی(جنگ نیوز)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نیو ٹیچنگ بلاک ہولی فیملی ہسپتال میں پانچ روزہ ایم آر سی پی پیسز کورس پروفیسر محمد عمر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی زیرنگرانی مکمل ہوگیا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جو یہ کورس چوتھی مرتبہ منعقد کروا رہی ہے ، اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کورس میں رائل کالج آف فزیشن سرجن گلاسگو، لندن اور ایڈن برا یو کے کنسلٹنٹ اور ایم آر سی پی امتحان کے ایگزامنر بھی ہیں جو پاکستان میں آکر پاکستانی طلبہ کو اس امتحان کی تیار کروا رہے ہیں یہ پانچ دن کا کورس پروفیسر محمد عمر اور برطانوی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم ڈاکٹر عصمہ قازی، ڈاکٹر محمد ولید، ڈاکٹر مشتاق آفریدی، ڈاکٹر طمار سعید کے ساتھ مل کر منعقد کرایا گیا۔ سعودی عرب، قطر، فلسطین، اور ملک بھر سے20ڈاکٹروں نے برطانوی امتحان کی تیاری کے سلسلے میں اس میں حصہ لیا اور اس کورس کے انعقاد کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے پروفیسر محمد عمر اور کورس کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اس کورس کا معیار برطانیہ میں ہونے والے کورس کی طرح کا رکھا گیا ہے جس کی بدولت طلبہ کو ایم آر سی پی کا امتحان پاس کرنے میں آسانی ہوگی، اس کورس کی تیاری میں میڈیکل کی انتہائی پیچیدہ بیماریوں کے لئے مریضوں کا انتخاب کورس کی سب سے بڑی کامیابی تھی اور برطانیہ کے امتحان کی تیاری کرنےو الے ڈاکٹروں نے اس کو انتہائی مفید قرار دیا۔
تازہ ترین