آپ آف لائن ہیں
منگل6؍رمضان المبارک 1439ھ 22؍ مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کیلئے الیکشن کمیشن حکم نظرانداز کرنے پر نوٹس، پنجاب میںماورائے عدالت قتل، کمیشن بنایا جائے،عمران

لودھراں(ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف فرعون بن چکا ، قاتل اعلیٰ کے کہنے پر پنجاب پولیس نے 870افراد کا ماورائے عدالت قتل عام کیا ،عابد باکسر شہبازشریف کے کہنے پر پولیس مقابلے کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ،چیف جسٹس شہبازشریف کیخلاف تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنائیں‘بڑے فرعون کے بعد چھوٹے فرعون کے جانے کا وقت آگیا ہے ‘نوازشریف کونکال دیا اب دوسرے بھائی کی باری ہے ‘یہ وزراء کو ساتھ ملاکر چوری کرتے ہیں‘ جہانگیر ترین نے کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی، وہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں پھر بھی ہم نےعدالتوں کے فیصلوں کوقبول کیا،یہ کبھی نہیں کہا کہ” مجھے کیوں نکالا“؟۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو لودھراں میں علی جہانگیرترین کی الیکشن مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناءالیکشن کمیشن نےاین اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کے جلسہ میں عمران خان کی شرکت پر عمران خان اور تحریک انصاف کے امیدوار علی جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں