پشاور ( نیوز رپورٹر ) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مردان میں مضاربہ کے ایک اور سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے تین بھائیوں سمیت چار ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں 8کروڑ 21لاکھ روپے کا ریفرنس جمع کرادیا ہے ، نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق سراج الدین ‘ عصام الدین اور نجم الدین ڈائریکٹرز تعمیراتی کمپنی الحمرا بلڈرز ساکنان ملاکنڈ روڈ مردان اور عرفان اللہ سکنہ مردان پر الزام ہے کہ انہوں نے سود کے خلاف جہاد اور حلال اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر سادہ لوح عوام کو راغب کیا اور انہیں منافع کا لالچ دیا اور بعد ازاں متاثرین کے پیسے لیکر غائب ہوئے جس کے بعد نیب نے شکایات پر تحقیقات کی اور چاروں ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ۔