• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

Imran Invites Nisar To Join Pti Fold

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی شمولیت کی دعوت دیدی ۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ،سابق وزیرداخلہ نے اگر آزادانہ حیثیت سے الیکشن لڑا تو ہم حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر آصف زرداری سے اتحاد کو مسترد کردیا اور کہا کہ بلاول سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جوناممکن ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اچھا ہوا ہم اسمبلیوں سے نہیں نکلے،ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں،اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں،ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کے لیے 40 کروڑ روپے کی آفر کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائے گی ۔

تازہ ترین