• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کاکوئی افسردوہری شہریت نہیں رکھتا،رپورٹ سنٹرل آفس روانہ

راولپنڈی(وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کاکوئی افسردوہری شہریت نہیں رکھتا،سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس لاہوبھجوادی گئی ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گریڈ سترہ سے بائیس کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی نشاندہی کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایت پرسینٹرل پولیس آفس لاہورکی جانب سے صوبے کے تمام ضلعی پولیس افسروں کوایک مراسلہ بھیجاگیاتھاجس میں ان سے کہاگیاتھاکہ وہ اپنے ضلع میں تعینات گریڈسترہ اوراس کے اوپرکے افسروں سے دوہری شہریت رکھنے کے حوالے سے معلومات لے کرفوری طورپرلاہوربھیجیں جس پرراولپنڈی ضلع میں تعینات گریڈ17اوراس سے زیافہ گریڈکے افسروں جن میں سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدخان عباسی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیرعبداللہ خان نیازی ،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی ،ایس پی راول بہرام خان ،ایس پی سی آئی اے ماریہ محمود،ایس پی صدرافتخارالحق ،ایس پی سیکیورٹی بہاراحمدشاہ ،سی ٹی اوراولپنڈی چودھری یوسف شاہد،اے ایس پی مری محمدایازعمرانی سمیت کوئی پولیس افسردوہری شہریت نہیں رکھتا۔یادرہے کہ چیف جسٹس نے اس ضمن میں از خود نوٹس لیتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل افسروں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔
تازہ ترین