• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ٹولہ ملک کیلئے سنگین خطر ہ بن چکا ہے ،یپلزپارٹی ملتان

ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر کا تنظیمی اجلاس سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن دیئے گئے اور رکنیت سازی مہم اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تمام صوبائی حلقوں سے ہو لوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، اے ڈی بلوچ، ریاض رضا، رانا نیک ، محمد زاہد، خواجہ عمران، منظور قادری، الطاف وینس، ساجد بلوچ، فرحان زیدی، نعیم شہزاد بھٹی، خلیل راں، اللہ بخش بھٹہ، حاجی امین ساجد ،ملک افتخار ، طارق کھوکھر ،رضوان ہانس، حاجی مظہر نواز، مدنی گیلانی، ارشد بھٹہ، طارق شاد نے کہا کہ حکمران ٹولہ ملک کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، مہنگائی، بے روزگاری دن بدن بڑھی جارہی ہے ، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، رکنیت سازی مہم کے لئے تمام صوبائی حلقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے،نئے منتخب عہدیدار وں نے کہا کہ ہم پارٹی کی بہتری کے لئے تنظیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ملتان شہر کو پارٹی کا قلعہ بنائیں گے ، اجلاس میں شمشاد سیال، فہیم شہزاد بھٹی، رحمن زیدی، اسحق بھٹہ، منا بوسن، اسلم بھٹہ سمیت کافی تعداد میں عہدیداران اور ورکاران نے شرکت کی۔
تازہ ترین