• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :خیبرپختونخوا کا پہلا چڑیا گھر عوام کیلئے کھول دیا گیا

Cm Kpk Pervez Khattak Inaugurating Peshawar Zoo At Rahatabad

پشاور میں صوبے کا پہلا چڑیا گھر عوام کے لئے کھول دیا گیا ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے افتتاح کیا اور دعویٰ کیا کہ 29 ایکٹر رقبے پر پھیلا ہوایہ ملک کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے ۔

خیبرپختونخوا کے پہلے چڑیا گھر میں شیر، برفانی چیتا، مارخور، بندر،زبیرا، اڑیال، نیل گائے اور زیبرا سمیت دیگر جانور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

صوبے کا پہلا چڑیا گھر پلوسئی روڈ پر قائم کیا گیاہے،چڑیا گھر کا افتتاح وزیراعلی پرویز خٹک نے کیا،جس میں بچوں کی دلچسپی کے سب ہی جانور موجود ہیں ۔

لاہور سے لایا گیا شیروں کا جوڑا بھی چڑیاگھر کی زنیت ہے ،شیروں کا جوڑا روزانہ 15 کلو گوشت کھاتا ہے یوں ان کا یومیہ خرچہ 5000ہزار روپےہے۔

29 ایکٹر رقبے پر محیط چڑیا گھر کی تعمیر پر 47 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، چڑیا گھر میں پرندوں کے لئے 60 آہنی پنجرے جبکہ دیگر جانوروں کے لئے 22 اینکلوژرز تعمیر کئے گئے ہیں،چڑیا گھر میں ہاتھیوں اور زرافے کی کمی ہے، جنہیں جلد درآمد کیا جائے گا۔

تازہ ترین