• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی اسکول نے علما یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

City School Won The Football Final Against St Michaels Convent School Karachi

سٹی اسکول درخشاں نے علما یونیورسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا،فائنل میں اس نے سینٹ مائیکل اسکول کو شکست دی،دلچسپ فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر ہوا۔

علما یونیورسٹی کے زیراہتمام کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں سٹی اسکول درخشاں، سینٹ مائیکل اسکول، بیکن ہائوس لائٹ اے، بیکن ہائوس لائٹ بی، بیکن ہائوس گلشن اقبال، شاہین پبلک اسکول، ڈی ایچ اے سی وی اور ری فلیکشن نے شرکت کی۔

فائنل میچ میں سٹی اسکول اور سینٹ مائیکل کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا،میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پرہوا جو سٹی اسکول کی فتح پر اختتام ہوا۔

ٹورنامنٹ کے عمدہ انعقاد پر ٹیموں اور آفیشلز نے ڈائریکٹر اسپورٹس ایس اے عباس کی کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی علما یونیورسٹی بہترین ایونٹس کا انعقاد ممکن بنائے گی۔

تازہ ترین