امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عاصمہ رانی کے ساتھ ظلم ہوا ہے،ملزمان کی گرفتاری تک ’مثالی پولیس‘ پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی ۔
سراج الحق نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میںمیڈیکل کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ عاصمہ رانی، شریفاں بی بی جیسی قوم کی بچیوں پر بار بار ظلم ہورہا ہے ،ان کے ملزمان کی گرفتاری تک خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی۔
سراج الحق نے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر عاصمہ رانی اور دیگر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔