اوکاڑہ میں بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ویڈیوز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی چانڈیو کے مطابق ملزم یوسف لیسکو میں لائن مین ہے، اس نے قصبہ مہروک کلاں میں اسکول قائم کر رکھا تھا جو اس کی بہن چلاتی تھی، ملزم یوسف اسکول کے بچوں کی جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم یوسف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔