راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری ،سرقہ بالجبراورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ سے نجیب الرحمن کاکیر ی ڈبہ نمبراے بی ڈی-191،چوری ہوگیا۔تھانہ وارث خان کو محمد ناصر نے بتایا کہ میرے جنرل سٹور میں دو نامعلوم لڑکے آئے اوراسلحے کا خوف دلا کر 50ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکو غلام نبی نے بتایا کہ شفیق احمد کی کار نمبرایل ڈبلیوپی-6288چلا تا ہوں صادق آباد چو ک آیا تو وہاں بلال ،وقاص اور دوتین نامعلوم افرادآگئے اور مجھے گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے اور ایک کمرے میں حبس بیجا میں رکھا اور مجھ سے گاڑی ،دو مو بائل اور25سو روپے اسلحہ کا خوف دلا کر لے لیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد جہانگیر نے بتایا کہ راجہ مو ٹر ز کے نام سے کا رو بار کرتا ہوں عنا یت اللہ اورظاہر حسین سے ایک گاڑی کا سودا 17لاکھ50ہزار میں کیا میں نے 4لاکھ اداکر دئیے اور بقا یا ادا کر نے تھے جس کے عوض میں نے ان کو ایک گاڑی دی، جو اب نہ تو گاڑی واپس دے رہے ہیں اور نہ ہی رقم واپس کرتے ہیں ۔تھانہ وارث خان کو تصدق اقبال نے بتایا کہ مو ٹرسا ئیکلوں کا کاروبا ر کر تا ہوں،خلیق حسن سے کاروباری لین دین ہے میں نے اپنی دکان میں کام کروانا تھا جس کی وجہ سے امانتاً اپنے 13لاکھ 80ہزار رو پے مالیت کے مو ٹرسا ئیکلوں کو خلیق حسن کے حوا لے کیا جو اب مجھے واپس نہیں کر رہاہے ۔تھانہ سٹی کو شیخ ریحان نے بتایا کہ جیولری کا کام کرتا ہوں محمد ایاز نے کاروبار کے سلسلہ میں مجھ سے20لاکھ روپے لئے جو غائب ہوگیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو خاورمحمودنے بتایا کہ میری دکان میاں ٹریڈزکی دیوار توڑ کر نامعلوم چور22لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کینٹ نے راجہ عامر جاوید جنرل منیجرمیپکوبلڈرز کی رپورٹ پر خالد محمود کے خلاف ایک چیک مالیتی40لاکھ روپے،تھانہ سول لائن نے سیدفداحسین کی رپورٹ پر عدنان،محمدامین،اور ثمینہ کے خلاف ایک چیک مالیتی13لاکھ پانچ سوروپے،اورتھانہ وارث خان نے محمد وقاص کی رپورٹ پر علی رضا کے خلاف چیک مالیتی دولاکھ 50ہزارروپے ڈس آنرہونے پر مقدمات درج کرلئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے پالتوکتاچوری کرلیاگیا۔پولیس کوطاہر حسین نے بتایا کہ میرا پالتوکتا گھر سے باہر نکلاجس کو میرے محلہ دارانوارنے چوری کر لیا۔کیس کے تفتیشی اے ایس آئی غضنفرنے بتایاکہ دونوں فریق کتے کے مالک ہونے کے دعویدارتھے ملزم کاکہناتھاکہ کتااس کے سیٹی بجانے پراس کے پاس چلاآیا،بعدازاں دونوں کوبٹھاکرمعاملہ حل کرادیاگیااورکتااس کے مالک کے حوالے کردیاگیا۔