راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صو بائی و زیر پرا ئمری و سیکنڈ ری ہیلتھ خوا جہ عمر ان نذ یر اور کمشنر راولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری نے کہاہے کہ مجمو عی طو ر پرراولپنڈی میں ہا ئی وےI۔II ، بلڈنگI۔II ،پی ایچ ای ڈی، لو کل گو ر نمنٹ و کمیو نٹی ڈو یلپمنٹ، سمال ڈیمز، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی، واسا، پی ایچ اے اورآباد کی91822.010 ملین لاگت کی 719سکیمیں منظور کی گئیں۔جن میں سے 110مکمل جبکہ 541پر کا م جا ری ہے ۔جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے 31جون کی ڈ یڈ لا ئن مقر ر کی گئی ہے ۔ عوا می مفا د کو مدنظر رکھتے ہو ئے ایسے تما م منصو بے جن کے فنڈز ر یلیز کر دئیے گئے ہیں ان میں تا خیر کسی صو رت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر ہا ئو س را ولپنڈی میں را ولپنڈی ڈو یژن میں سالا نہ تر قیا تی پر و گر ام کے تحت جا ری شدہ اور نئی سکیمو ں پر عملدرآمدکے حو الے سے سٹیئر نگ کمیٹی کے جا ئز ہ اجلاس کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔کمشنر نے سختی سے ہد ایت کی کہ تعلیم کے مید ان میں خطرناک و بو سید ہ عما رتوں کے مسئلے کواولین تر جیح د یتے ہو ئے ایسی تمام عما رات جن کو خطر ناک قرار دیا گیا ہے ان کو گرا دیا جا ئے ۔ اسکے علاوہ سکو لز میں سہو لیا ت کی عد م دستیا بی کو مکمل کر نے اور تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھا ئےجا ئیں۔ اجلاس کوبتا یاگیا کہ منصو بو ں کی بر و قت تکمیل میں اب تک پیش آ نے والی سب سے بڑی رکاو ٹ فنڈ ز کی عد م دستیا بی ہے ۔جس پر صو با ئی و ز یر کی فنڈز کی جلد مکمل ر یلیز کی یقین دہا نی کر وا ئی۔