• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں پیش ہو رہے ہیں تو ای سی ایل میں نام کیوں ڈالیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ محمد نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان میں کوئی جھگڑا نہیں ،اختلاف رائے کو جھگڑے کا نام نہیں دیا جاسکتا، احتساب کورٹ اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ای سی ایل میں نام ان لوگوں کا ڈالا جاتا ہے جو مفرور ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب جو عدالت میں دن میں دو دو بار اور ہفتے میں تین بار پیش ہوں انکا نام ای سی ایل میں ڈالنا مذاق ہےکیس آخری مراحل میں ہے، عدالت کا فیصلہ جلدمتوقع ہے۔نیب نے ای سی ایل کیلئے اس وقت خط لکھاجب فیصلہ متوقع ہے، نیب کو کیا پتہ کہ فیصلہ کیا آنے والا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزارت داخلہ دیکھے گی کہ کیاخط ای سی ایل میں نام ڈالنے کے تقاضے پورے کر رہا ہے، نواز شریف فیملی عدالت جب بھی بلائے پیش ہورہی ہے،میڈیا خود دیکھ رہا ہےکہ ریفرنسز پر ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چھ ریفرنسز اور جے آئی ٹی رپورٹ میں تو کچھ نہیں ملا ، جے آئی ٹی نے جو صندوق بھر کے جمع کرائے اس میں بھی کچھ نہیں ملا، اب تک ایک روپے کی چور ی بھی ثابت نہیں ہو سکی،وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں تو ای سی ایل میں نام کیوں ڈالیں، آئینی اور قانونی طریقے کے مطابق چلیں گے۔
تازہ ترین