راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیز فنڈز کا جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے ایک اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔ واجد کو راولپنڈی کے علاقے روات سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزم ساجد کے قریبی ساتھی واجد کو بھی حراست میں لے لیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلا ف تین مزید مقدمات درج کئے، جس میں دہشت گردی ،اقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔اس وقت ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔