کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل سے محروم ہوگئے، ایک ویب سائٹ کے مطابق انہیںر رواں سال مئی میں انہیں گولڈ بیلٹ کیلئے جاپانی باکسر سے فائٹ کرنا تھی جس کے لئے انہیںسات لاکھ ڈالرز کیجمع کرانی تھی لیکن اسپانسرز کی عدم دلچسپی اور حکومت کی مدد سے محرومی کے باعث وہ مقررہ تاریخ تک رقم جمع نہ کرانے کی وجہ سے مقابلے باہر ہوگئے اور ان سے بیلٹ بھی واپس لے لی گئی،ورلڈ باکسنگ کونسل نے محمد وسیم کی بیلٹ واپس لینے کے ساتھ ساتھ رینکنگ بھی پہلی سے چوتھی کر دی ہے، محمد وسیم نے گزشتہ سال پانامہ کے باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔