ٹھٹھہ(نامہ نگار) محکمہ صحت ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کو سروس اسٹرکچر، ہیلتھ الاؤنس اور فوتی کوٹہ نہ ملنے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال پر سول اسپتال مکلی میں تعینات ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کرکے اسپتال کے احاطے میں دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرے میں شامل انور جاکھرو، قادر ھالو، لیاقت عباسی، انور بھٹو و دیگر ملازمین نے مطالبہ کیا کہ صحت ملازمین کے تمام مطالبات فوری منظور کیے جائیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔