• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان چارسدہ حملے کے ملزمان کیخلاف کارروائی کرے، ، افغان ناظم الامور کی طلبی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان کے دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور سیدعبدالناصریوسفی کو دفترخارجہ طلب کرکے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی حملے پر شدید احتجاج کیا۔دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سید عبدالناصریوسفی کو طلب کرکے باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ افغان حکومت حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پاکستان سے تعاون کیا جائے۔دفترخارجہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے منصوبہ سازوں نے افغان سرزمین اور ٹیلی کمیونی کیشن نظام استعمال کیا اور اس حوالے سے معلومات پہلے ہی افغان حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ افغان ناظم الامور کو یہ بھی بتایا گیا کہ باچا خان یو نیو ر سٹی پر حملے کیلئے افغان موبائل فون سروس، افغان سرزمین اور کمیونیکیشن نیٹ ورک کا استعمال کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے سے متعلق معلومات پہلے ہی افغا ن حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں‘پاکستان نے افغان ناظم الامور کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کرے۔
تازہ ترین