• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی اوسمیت راولپنڈی پولیس کے 61ملازمین رواں سال ریٹائرہوجائینگے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرسمیت راولپنڈی پولیس کے دوایس پی،دوڈی ایس پی لیگل اور57دیگرملازمین رواں سال ریٹائرہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس چودھری یوسف علی شاہدرواں سال 14اپریل کواپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرہوں گے ان کے علاوہ ایس پی صدرڈویژن افتخارالحق 18مارچ کوریٹائرہوں گے ،جب کہ پولیس کالج سہالہ میں تعینات ڈی ایس پی لیگل خالدجمیل پراچہ رواں سال 23مارچ اورپولیس ٹریننگ سکول روات میں تعینات ڈی ایس پی لیگل ون ڈی ایس پی ارشاداحمد8اگست کوریٹائرہوں گے ۔ان کے علاوہ رواں برس راولپنڈی پولیس کے 7انسپکٹرز،19سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی ،ایک ہیڈکانسٹیبل اور29کانسٹیبل بھی اپنی مدت ملازمت کی تکمیل پرریٹائرہوجائیں گے۔
تازہ ترین