• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Ishaq Dar Got Permission To Contest In Senate Election

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل لاہور نے اسحاق ڈار کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا ان کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے جبکہ میرے موکل نے الیکشن لڑنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔

سابق وزیرخزانہ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ میرے موکل کو دفاع کا موقع دیئے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

اس موقع پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیرخزانہ کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب ایپلٹ ٹربیونل لاہور نے نزہت صادق اور سعدیہ عباسی کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ہمشیرہ اور نزہت صادق کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 

تازہ ترین