امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود سیاسی نظام فیل ہوچکا ،ملک کو انقلابی لیڈر کی ضرورت ہے۔
نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ سابق وزیراعظم خود اعتراف کرچکے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ملاوٹ اور کرپشن کا نظام موجودہ سیاسی جماعتوں نے دیا ،وہ بھی فیل ہوگیاہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر زرداری نے اس ملک کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،یہ اگلی باری بھی مانگ رہے ہیں۔