ملتان (سٹاف رپورٹر) امریکا سے دل کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے ،جو آج سے چوہدری پرویزالہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں انجیوگرافی کے ذریعے مریضوں کے دل کے والو تبدیل کرے گی ،یہ ٹیم تین کارڈیالوجسٹ ڈاکٹروں پر مشتمل ہےجو 5 روز تک ملتان میں قیام کرے گی ، اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بتایا کہ انجیوگرافی کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی کا پنجاب بھر میں ایسا آپریشن پہلی مرتبہ ہوگا ،اس سے قبل پنجاب کے کسی بھی سرکاری یا نجی ادارہ میں اس نوعیت کا آپریشن نہیں ہوا ، امریکی ڈاکٹروں کے تجربات سے ہمارے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹروں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس طریق علاج میں استعمال ہونے والے والو کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے جو امریکن ڈاکٹر اپنے ہمراہ لائے ہیں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 6 مریضوں کے والو اس طریق علاج سے تبدیل کئے جائیں گے۔