• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم پنجاب روڈز پروگرام،ملتان میٹرو کی تحقیقات،نیب نے نیشنل بینک کے2سابق صدور کو طلب کرلیا

ملتان (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نےکرپشن کےالزامات پرپنجاب دیہی روڈزپروگرام کی تحقیقات بھی شروع کردیں اورحاصل پور سے گجر چوک تک 20کلو میٹر روڈ بنانے کی اسکیم کاریکارڈ قبضے میں لےلیا،علاوہ ازیں ملتان میٹروکیس میں بھی 17افسران کو سمن جاری کرکے آج طلب کرلیا گیا جبکہ نیشنل بینک میں غیرقانونی بھرتیوں پر2سابق صدوراور سینئر نائب صدورکوسمن جاری کئے گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق نیب ملتان نے خادم پنجاب رورل روڈ ز پروگرام فیز فورمیں کرپشن پر تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت حاصل پور سے گجر چوک تک 20 کلو میٹر روڈ بنانے کی اسکیم شامل تھی‘ نیب نے منصوبے کا تمام ریکارڈ قبضے میں لےلیا۔ دوسری جانب میٹروبس ملتان کی کرپشن کیس میں پیشرفت جاری ہے‘نیب نےدوبارہ متعدد افسران کوآج طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان کی جانب سےسابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عرفان الہٰی،سابق سیکرٹری پلاننگ اینڈڈ ویلپمنٹ بورڈعارف انوربلوچ ، چیف اکانومسٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈڈاکٹرخالد مشتاق، ممبرسوشل سیکٹرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد اعجاز حسین ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، ممبر سوشل انفراسٹرکچر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈمسزبشریٰ اعوان،چیف انڈسٹر یزپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلم جاوید،اسسٹنٹ چیف کوآرڈ نیٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹوچوہدری محمد علی نذیر،ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ وقار الدین بٹ ، سابق سینئر چیف ٹرانسپو رٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل اختر شہزاد، چیف ٹیکنیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خالد جاوید، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو، سابق ڈی سی ملتان زاہد سلیم گوندل جواس وقت سیکرٹری آبپاشی ملتان ہیں اورکمشنر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت آپریشن منیجر سونیری بینک کراچی اورآپریشن منیجر حبیب بینک لاہور کوطلب کیا گیا ہے ،نیب حکام نےملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےچنداعلیٰ افسرا ن کوبھی طلب کیا ہے ،میٹروبس کرپشن کیس میں پہلے بھی متعددموجودہ و سابق افسران اورکنٹریکٹرز کو بلوایا گیا تھا۔علاوہ ازیں نیشنل بینک افسران کیخلاف تحریری شکایت پردوسابق صدور اور دو ایس وی پیزکوسمن جاری کردئیے گئے، ملتان کےشہری نے نیشنل بینک حکام کے خلاف غیر قانونی تقرریوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر مبنی درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کے دو سابق صدور اور دو سینئر وائس پریذیڈنٹس سے وضاحت طلب کی ہے،نیب کیطرف سے سابق صدورمولا بخش عباسی عرف ایم بی عباسی اور سعیداے قاضی اور سابق سینئر وائس پریذیڈنٹس جی اےالانااورثناءاللہ کےسمن جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین