شیخوپورہ (آئی این پی ) انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو پانچ تولہ سونے سے بنا خصوصی تاج پہناہا گیا۔ اتوار کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی تاج پوشی کیلئے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے پانچ تولہ سونے کا خصوصی تاج بھی بنوایا گیا اور شیخو پورہ پہنچنے پر انکی تاج پوشی کی گئی۔