• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران قوموں کو لڑاتے رہے،عمران خان نے متحد کر دیا،اسد عمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے آج تک ہمارے حکمران قوم پرستی کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے کیلئے ایک قوم کو دوسری قوم سے لڑواتے آئے ہیں لیکن عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو متحد کر دیا ہے،پاکستان تحریک انصاف ہر قوم کے حقوق کی ترجمان ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابیاں سمیٹے گی،یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے جاری رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری میں لگائے گئے ممبر شپ کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،انہوں نے مزید کہا کہاگر اردو بولنے والے اپنے آپ کو مہاجر کہلانا پسند کرتے ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے،مہاجروں کے حقوق کیلئے تحریک انصاف اسی طرح آواز بلند کرتی ہے جس طرح دیگر تمام پاکستانیوں کیلئے کرتی ہے، تمام قوموں کو حق دلانے کی ذمہ داری ایک قومی پارٹی کی ہونی چاہئے اور وہ واحد قومی پارٹی جو ہر پاکستانی کے حقوق کی بات کرتی ہے وہ صرف تحریک انصاف ہے۔
تازہ ترین