وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ آئیے ایسے ایجنڈے پر متفق ہوں ،جس سے ووٹ کو کاغذ کا ٹکرا نہ سمجھا جائے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اس ایوان میں ارکان پارلیمنٹ نہیں عوام کے نمائندے بیٹھے ہیں،ہم مختلف نظریات رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم کسی محکمے کا انتظام نہیں چلاسکتے،ہم کوئی اقدام کریں تو صبح ہمیں اسٹے آرڈر دکھادیا جاتا ہے،ہمارے عدالتی نظام کے اندر بھی ابتری ہے ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم میں سے ہر کوئی دوسرے پہ نگاہ لگا ئے بیٹھا ہے، ہرادارہ اس چکر میں ہے کہ اس کے متعلق ٹکر یا خبر کیا بنے گی ۔