ملتان کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں امریکی ڈاکٹرز کی زیرنگرانی بغیر آپریشن اور بغیر بیہوش کئے دل کا والو لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
چار رکنی امریکی ڈاکٹرز اور کارڈیالوجی ملتان کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کو والو لگا دیا، اس آپریشن میں مریضہ کو نہ بیہوش کیا گیا اور نہ ہی سرجری کی گئی۔
ڈائریکٹر کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ یہ ایورٹک والو دل کے پرانے والو کی جگہ پر فکس ہو جاتا ہے اور خون کو آگے کی طرف منتقل کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دل کے مریضوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، امریکا میں پچھلے دس سال سے یہ آپریشن ہو رہا ہے اور اب ملتان میں بھی ہوگا، اس والو پر 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔