• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کو وہی قانون اچھا لگتا جو ان کو تحفظ دے، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر نواز شریف نے منی ٹریل کے حوالے سے جھوٹ بولا انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو آئین کی وہی شقیں اچھی لگتی ہیں جو انکی لوٹ مار کو تحفظ دیں۔ مزید برآں ڈاکٹر طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب لاہور میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بے مثال تعلیمی ادارے قائم کئے۔علاوہ ازیں طاہر القادری کی سالگرہ پر لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں23بکرے قربان کئے گئے۔
تازہ ترین