• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان سرکل کے132KVنواز آباد بھونگ ٹی ٹو گرڈسٹیشن میں نیا پاور ٹرانسفارمر نصب کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور ٹرپنگ کی شکایات کے خاتمے کے لئے رحیم یار خان سرکل کے132KVنواز آباد بھونگ ٹی ٹو گرڈ اسٹیشن میں نیا پاور ٹرانسفارمر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،132KVنواز آباد بھونگ ٹی ٹو گرڈ اسٹیشن میں 10/13ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمر کی جگہ20/26ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے جس پر تقریبا ً 5کروڑروپے لاگت آئے گی، تنصیب کے سلسلےمیں132KVنواز آباد بھونگ ٹی ٹو گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی21فروری کو ساڑھے7 بجے صبح سے ساڑھے11بجے رات تک بند رہے گی اس بندش سے 11KVکوٹ سبزل،غازی اور جعفر لال فیڈرز متاثر ہوں گے۔
تازہ ترین