آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے لئے نواز شریف سے بہتر ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئےنواز شریف سے بہتر قرار دیا، لیکن شہباز شریف اور عمران خان میں سے بہتر وزیراعظم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتیں بہت اچھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات یہی رہے تو وفاق میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔
مریم نواز کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں تو ان کی پارٹی کے سیاست دان بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
سابق صدر نے عام انتخابات نا کروانے کی خواہش ظاہرکی، انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت ایم کیو ایم کے کسی دھڑے میں قائدانہ صلاحیتیں نہیں، عمران خان کا ویژن نہیں لیکن شخصیت میں سحر ہے۔