کوئٹہ(پ ر)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان کوئٹہ کے ڈی پی آر عبدالمنان بابر، انفارمیشن آفیسرز عبدالسلام ناصر، اسد اللہ خان مندوخیل ،عبدالرزاق ، محمد حیات خان کاکڑ، قاضی عبدالہادی کاکڑ ، ریحان فیروز، محمد یٰسین بنگلزئی ودیگر عملے نے مقامی اخبارکے چیف ایڈیٹر محمدشوکت کشمیری کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم نے صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔