• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کے گیس خارج کرنے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

دبئی سے ہالینڈ جانے والی پرواز کوایک مسافر کی طرف سے مسلسل گیس خارج کرنے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی ۔

دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ایئرلائن نے شیڈول کے مطابق اڑان بھری ، ابتداء میں سب کچھ ٹھیک رہا تاہم آگے کچھ ایسا ہوا جو لوگوں کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا۔

دوران سفر جہاز کا اندرونی ماحول اس وقت خراب ہونے لگا جب ایک مسافر کے گیس خارج کرنے کا نہ رکنے والا عمل شروع ہوا جس پر آس پاس بیٹھے مسافروں نے عملے سے شکایت کی تاہم توجہ دلانے کے باجود مذکورہ شخص بے قابو ہوکرلگاتار گیس خارج کرتا رہا۔

جب مسافروں میں تلخی بڑھنے لگی تو کپتان نے منزل پر پہنچنے سے قبل ہی آسٹریا کے شہر ویانا کے ہوائی اڈے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کرادی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جہاز میں داخل ہوکر 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا اور پرواز کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حراست میں لیے گئے مسافروں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین