راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر سردار نسیم، اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف اور ملک افتخار نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے نومنتخب صدر خرم مسعود کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ عامر، زاہدہ ایاز اور راجہ جنید نواز سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی۔ملاقات میں بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سردار نسیم نے کچہری کی حدود میں ٹف ٹائلز لگانے، کوڑے دان رکھوانے اور ایل ای ڈی لائٹس لگانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو درپیش دیگر مسائل بھی وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کریں گے۔ وکلا ء رہنمائوں کی طرف سے بار میں پانی کی قلت کے مسئلہ پر راجہ حنیف نے بار میں ٹیوب ویل لگوانے کا وعدہ کیا۔