سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی تیسری پولیٹکل فورس بنانی ہے،نئی سیاسی جماعت کا نام پاکستان عوامی اتحاد رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان واپسی کےوقت کا اعلان جلد کروں گا۔
پرویزمشرف دبئی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبچانے کے لیے یونائیڈ فرنٹ بنانا ہوگا۔
اس دوران عوامی لیگ،مرکزی جماعت اہل الحدیث،مسلم الائنس کےرہنمااور سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت قادری کےنمائندے بھی شریک ہوئے۔
مشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ میری مخالف رہی لیکن میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں، 3 سال عدالتوں میں پیش ہوتا رہا لیکن انصاف نہیں ملا مگر اب پاکستانی عدلیہ کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہےاور اب میں عدالتوں میں دوبارہ مقدمات کا سامنا کروں گا۔