• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نیب راولپنڈی نے بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات سنیں

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے جمعرات کو عوام کی طرف سے بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں اور ان کو قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پرانہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات راولپنڈی بیورو کے دفتر میں خود سننے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی نے عوام کی شکایات سنتے ہوئے بیشتر درخواستیں قانون کے مطابق نمٹانے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض شکایات نیب ہیڈکوارٹرز کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھجوا دیں۔ انہوں نے قومی خزانے میں دانستہ اور نادانستہ خورد برد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، بنک نادہندگان اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں۔
تازہ ترین