• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سود کے خاتمے سے پاکستان میں معاشی خوشحالی آئے گی،سراج الحق

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جامعۃ الرشیدیہ کا دورہ کیا اور رئیس الجامعہ مولانا مفتی عبد الرحیم ،مولانا مفتی عدنان کاکا خیل ،مولانا مفتی محمد اور دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت اتحاد العلماء کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث مولانا عبد المالک ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امراء راشد نسیم ،اسد اللہ بھٹو ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ،سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، نائب امراء برجیس احمد ، اسامہ رضی ،جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا عبد الوحید ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔جامعہ الرشید یہ کے دورے کے مو قع پر سراج الحق نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جامعۃ الرشید یہ دین کی بڑی خدمت کر رہی ہے جو قابل تحسین اور قابل فخر ہے ۔اس سے دینی قوتوں کو حوصلہ ملتا ہے ۔علماء کرام سے ملاقاتوں سے بھی ہمیں حوصلہ ملتا ہے ۔ آج ملک کو سیکولر ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کر نا ہو گا ۔پاکستان کا آئین اسلامی اور جمہوری ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سود کے حوالے سے آئین کی روشنی میں اور کرپشن کے خلاف ہم بڑی مہم کا آغاز کر نے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین