• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گڑھ کالج کیس،ڈپٹی کمشنر ملتان سے تحریری وضاحت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے علی گڑھ سکول کوتحویل میں لینے پرڈپٹی کمشنرملتان کوآئندہ سماعت پرتحریری وضاحت پیش کرنے نیزقبضہ کے الزام پرمحبوس کرنے کی درخواست داخل دفترکرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق صد ر ہائیکورٹ بار مولوی سلطان عالم انصاری کی جانب سے درخواستیں دائرکی گئی تھیں کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے سکول وکالج کی عمارت پر فاضل عدالت کے احکامات کے باوجود ناجائزقبضہ کرلیاہے اورعدالتی احکامات سےآگاہ کرنےکیلئے جانے والے منصورعالم انصاری کومحبوس کرلیاہے۔فاضل عدالت کے حکم پربیلف نے رپورٹ پیش کی کہ منصور عالم آزادحیثیت میں ایس ایچ اوکے کمرےمیں موجودتھاجبکہ پولیس کے جانب سے گرفتارنہ کرنے کابیان دیاگیا۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ کالج پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش پر سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ کالج پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی ہے۔اس بارے بتایا گیا ہے کہ علی گڑھ کالج کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے سرا نجام دیئے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پولیس سے خصوصی پولیس فورس منگوائی گئی ہے جو دن اور رات کے اوقات میں ڈیوٹی پر تعینات کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین