گھوٹکی(نامہ نگار) پی ایم اے کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے تعلقہ اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی کی قیادت تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید جاوید شاہ ، ڈاکٹر لچمن داس ، ڈاکٹر رؤف کلوڑ ، ڈاکٹر اشرف کلوڑ ، ڈاکٹر وجی کمار ، ڈاکٹر ایشور لعل ، ڈاکٹر قادر بخش اعوان و دیگر نے کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے کچھ ڈاکٹر کراچی پریس کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں پورے سندھ کے ڈاکٹر انکے ساتھ ہیں اور انکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ٹائم اسکیل ، سروس اسٹریکچر سمیت دیگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے سندھ کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے ڈاکٹروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جو برادشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہائوس سے تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا جائیگا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا۔