اسلام آباد (خبر نگار) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے وقت ساری پارٹیاں ملی ہوئی تھیں،سینٹ فارم سے 19نکات نکال دیئے گئے،9نکات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے،سیاسی پارٹیوں کو اپنی آئینی حیثیت سمجھنی چاہئے ، سینیٹ کے فارم سے 19نکات نکال دیئے گئے ہیں ، ہم 9نکات کی نشاندہی کر رہے ہیں جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہم قانونی جنگ جیت چکے ہیں۔ جمعہ کو شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے خوش آئند ہے ۔