تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ہتھیار اور ڈالروں کی ضرورت نہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی آمیز پالیسی پر نظرثانی کریں۔
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےاسد عمرنے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ہتھیار ملک کے نوحوان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم وصحت اور انصاف کی فراہمی سے پاکستانی عوام دنیا کی مضبوط قوم بن سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈٹرمپ پاکستان کے حوالے سے دھمکی آمیز پالیسی ترک کردیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کا کھل کر اعتراف کریں۔