لاہور(مانیٹرنگ سیل)پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ملزم سلمان ڈار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کیا،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سلمان ڈار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم 9 سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک میں شامل تھا اور اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے 2008 میں پرویز مشرف پر حملے لیے 3 خودکش گاڑیاں تیار کی تھیں۔